عراقی شہر کرکوک میں سیکیورٹی فورسز اورمظاہرین میں جھڑپیں، 26 افراد ہلاک

عراقی شہر کرکوک میں سیکیورٹی فورسز اورمظاہرین میں جھڑپیں، 26 افراد ہلاک

عراقی شہر کرکوک میں سیکیورٹی فورسز اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں  26 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی شہرکرکوک میں سیکورٹی فورسز نے حکومت مخالف ریلی کو روکنے کے لئے شرکا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر ریلی کے شرکا  مشتعل ہوگئے  اور انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا،صورت حال اس وقت مزید خراب ہوگئی جب فورسز اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نیتجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے،عراقی فوج نے واقعے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ بڑی تعداد میں مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین