خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں حکومت مخالف جنگجوؤں نے ایک پولیس اکیڈمی پر حملہ کرکے34 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق مجاہدین نے پولیس اکیڈمی پرحملہ شام کے شمالی صوبے حلب میں کیا۔
آبزرویٹری کےسربراہ رامی عبدالرحمٰن نے بتایاکہ باغیوں نے صوبہ حلب میں’خان الاصل‘ کےعلاقے میں واقع پولیس اکیڈمی پر حملہ کر کےاسے اپنے قبضے میں لے لیا۔
دوسری جانب شام کے سرکاری میڈیا نےتاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی۔
خیال رہے کہ حلب کے مغرب میں گزشتہ 8 روز سے حکومتی فورسزاور باغیوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ 8 دنوں میں اب تک سینکڑوں مخالف جنگجوؤں سمیت حکومتی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
دی نیوز ٹرائب

آپ کی رائے