کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے گفتگو پر آمادہ ہے۔ تاہم انہوں نے مذاکرات کو پاکستان مسلم لیگ ن، کے سربراہ نواز شریف، جمیعت علما اسلام ( جے یو آئی ۔ ایف) کے مولانا فضل الرحمان اور جماعتِ اسلامی ( جے آئی) کے امیر سید منورحسن کی ضمانت سے مشروط کیا ہے۔
ڈان ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے مولوی عمر، ٹی ٹی پی سوات کے لیڈر مسلم خان اور دیگر لیڈر بھی درکار ہیں جو اس وقت حکومت کی تحویل میں ہیں اور انہیں آزاد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مولوی عمر اور مسلم خان مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت کریں گے۔
احسان نے کہا کہ کراچی میں علما کے قتل کی ذمے دار متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم) ہے اور انہوں نے خبردار کیا کہ قاتلوں کے ساتھ سخت رویہ اپنایا جائے گا۔
ڈان نیوز

آپ کی رائے