امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

امریکی صدارتی انتخابات کی ووٹنگ شروع ہوگئی ، نیوہمپشائر میں صدر اوباما اور مٹ رومنی کو 5 ، 5 ووٹ ملے۔
وائٹ ہاوٴس کی ریس 2012 کے لیے نیو ہمپشائر کے قصبے Dixville Notch میں ووٹ ڈالے گئے ، جہاں امریکی صداوباما اور ان کے ری پبلکن حریف مٹ رومنی کو 5، 5 ووٹ ملے ، تاریخ میں پہلی بار دونوں صدارتی اُمیدواروں کو برابرووٹ ملے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ آخری دن ہی پتہ چلے گا۔
انتخابات سے قبل ہونے والے ایک سروے کے مطابق صدر بارک اوباما کو حریف مٹ رومنی پرمعمولی برتری حاصل ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسیز کی جانب سے امریکامیں کرائے گئے عوامی جائزے کے نتائج کے مطابق صدر باراک اوباما کو 48 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہیجبکہ مٹ رومنی کو 46فیصد کی حمایت ہے۔
ریاست کولوراڈو میں امریکی صدر کو 48 فی صد اور مٹ رومنی کو 47 فی صد جبکہ ریاست اوہایومیں صدراوباما کو 50 فی صد اور مٹ رومنی کو 46 فی صد حمایت حاصل ہے۔
ریاست ورجینیا الیکشن کے حوالے سے اہم قرار دی جا رہی ہے، وہاں اوباما کو 48 فیصد اور مٹ رومنی کو 46 فی صد حمایت حاصل ہے۔
اس سروے کے مطابق فلوریڈامیں مٹ رومنی کو اوباما پر برتری حاصل ہے جہاں مٹ رومنی کو 48 فیصد اور اوباما کو 47 فی صد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔
جنگ نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین