کوہاٹ: درہ آدم خیل میں کار بم دھماکہ، 15 جاں بحق

کوہاٹ: درہ آدم خیل میں کار بم دھماکہ، 15 جاں بحق

پاکستان کے شمالی مغربی ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل کے ایک بازار میں کار بم دھماکہ کے نتیجے میں پندرہ افراد جاں بحق جبکہ کم از کم بیس زخمی ہوئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق، ہفتہ کو درہ آدم خیل کے جانان بازار میں ہونے والے دھماکہ کا ہدف مقامی امن لشکر کا مرکز تھا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق زور دار دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور کچھ دیر تک فائرنگ بھی ہوتی رہی۔ تاہم ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ مقامی قبائل یا سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی گئی۔ سات لاشوں اور دو بچوں سمیت تئیس زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

درہ آدم خیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ایف خان آفریدی نے میڈیا پر ہسپتال میں آٹھ لاشیں لائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے کے بعد حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار کے مطابق حملے میں امن لشکر کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کا وقت آ گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین