ایران: سنی مدارس کے سالانہ امتحانات کاآغاز

ایران: سنی مدارس کے سالانہ امتحانات کاآغاز

زاہدان(سنی آن لائن) شورائے مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان کے رکن مدارس کے سالانہ امتحانات منگل 5جون کو شروع ہوگئے۔

’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق شورائے مدارس کے زیرانتظام منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات اگلے ہفتہ چودہ جون جمعرات تک جاری رہیں گے۔

تعلیمی سال 1433ھ۔ق کے سالانہ امتحانات میں لگ بھگ چارہزار طلبہ شرکت کریں گے۔ امتحانات صوبے میں مقررہ 37 امتحانی مراکز میں منعقد ہورہے ہیں۔

شورائے مدارس اہل سنت کے ذمے داروں کے مطابق سو سے زائد اساتذہ امتحانات کی نظارت کررہے ہیں۔ جبکہ تصحیح کا کام تین شعبان کو شروع ہوکر تیرہ شعبان تک جاری رہے گا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں