يورپ ميں مسلمانوں کو مذہبي آزادي حاصل نہيں، ايمنسٹي

يورپ ميں مسلمانوں کو مذہبي آزادي حاصل نہيں، ايمنسٹي

لندن(خبررساں ادارے) يورپ ميں مسلمانوں کو امتيازي سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انساني حقوق کي بين القوامي تنظيم ايمنسٹي انٹرنيشنل نے رپورٹ جاري کردي جس کے مطابق يورپ ميں مسلمانوں کو مذہبي آزادي نہيں، خاص کر تعليم اور ملازمت کے دوران ان کے ساتھ امتيازي سلوک برتا جاتا ہے جبکہ حکام اور سياسي جماعتيں ووٹ حاصل کرنے کے ليے اس تعصب کو ختم کرنے کے بجائے ہوا دے رہے ہيں.
رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ مسلمان خواتين کو صرف پردہ کرنے جبکہ مردوں کو داڑھي رکھنے کے جرم ميں ميں تعليم اور ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے.
رپورٹ ميں بيلجيم ، فرانس، ہالينڈ،اسپين، سوئٹزرلينڈ اور دوسرے يورپي ملکوں کي حکومت پر زور ديا گيا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف دقيانوسي سوچ اور تعصب کو روکنے کے ليے ٹھوس اقدامات کرنے کي ضرورت ہے.


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین