ڈاکٹر عافيہ کي رہائي کيلئے فورٹ ورتھ ميں احتجاجي مظاہرہ

ڈاکٹر عافيہ کي رہائي کيلئے فورٹ ورتھ ميں احتجاجي مظاہرہ

ڈيلاس(جنگ نیوز) امريکي جيل ميں قيد پاکستاني شہري ڈاکٹر عافيہ صديقي کي رہائي کيلئے دي پيس تھرو جسٹس فاؤنڈيشن واشنگٹن نے رياست ٹيکساس کے شہر فورٹ ورتھ کے ڈاؤن ٹاؤن ميں واقع فيڈرل کورٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجي مظاہرہ کيا.جس ميں مرد خواتين نے شرکت کي.
اس موقع پر پيس تھرو جسٹس فاؤنڈيشن کے ڈائريکٹر موري سلاخان(Mauri Saalakhan)نے مظاہرين سے خطاب ميں کہا کہ ڈاکٹر عافيہ امريکا ميں نو سال قيد گزار چکي ہيں اور انہيں انصاف نہيں ملا .اور خدشہ ہے کہ وہ کينسر کے مرض ميں مبتلا ہوگئي ہيں.اسي لئے انتظاميہ نے عافيہ کے بھائي کو ملاقات نہيں کرنے دي .بلکہ ويڈيولنک سے رابطہ کراياگيا.
اس موقع پر ڈاکٹر عافيہ کي فيملي فرينڈ اينڈربرسل نے کہا کہ وہ تيس سال سے عافيہ کے خاندان کو جانتے ہيں اور انہوں نے ہميشہ عافيہ کو اچھا مسلمان پايا.
مظاہرين نے ڈاکٹرعافيہ کي رہائي کے لئے نعرے بازي کي .مذکورہ تنظيم فوجي بيس اورميڈيکل سينٹر کے سامنے بھي مظاہرہ کرچکي ہے.


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین