عالمی سطح پر اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان

عالمی سطح پر اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان

اس وقت دنیا میں ہر چوتھا شخص مسلمان ہے جب کہ دنیا بھر کی اہم شخصیات اپنا پرانا مذہب ترک کرکے دائرہ اسلام میں داخل ہو رہی ہیں۔حال ہی میں سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی سالی نورین بوتھ  پہلی اسلام قبول کرنے کی مثال نہیں ہیں بلکہ لورین سے پہلے بھی متعدد نامور شخصیات اسلام قبول کر چکی ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بائیوف اور گبون کے صدر عمر بونگھ نے بھی اپنا پرانا مذہب ترک کرکے اسلام قبول کیا، ان دونوں صدور کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے وہاں اسلام کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ اسلام کو ترجیحی بنیادوں پر سمجھ رہے ہیں۔
ارجنٹائن کے سابق صدر کارلوس مینم کی پرورش بطور مسلمان ہوئی تاہم وہ اپنے سیاسی مقصد کی وجہ سے مسیحی بن گئے اسی طرح بینن کے صدر میتھیو بھی اپنے سیاسی مسائل کی وجہ سے اسلام قبول کرنے کے بعد منحرف ہوگئے۔
دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی دیگر عالمی شخصیات میں ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن محمد علی کلے، مائیک ٹائی سن مالک عبدالعزیز، بانی پاکستان  قائد اعظم محمد علی جناح کی دوسری اہلیہ رتن پٹیٹ شامل ہیں، رتن پٹیٹ نے زرتش مذہب ترک کرکے اسلام قبول کیا۔
پاکستانی عیسائی کرکٹر یوسف یوحانہ نے بھی اسلام قبول کرنے کے بعد  اپنا نام محمد یوسف رکھا جبکہ 2005 میں طالبان کی قید سے رہائی پانے والی برطانوی خاتون صحافی ایوان رڈلے نے بھی اپنا پرانا مذہب ترک کرکے اسلام قبول کیا اور ان کا اسلامی نام مریم ہے۔
معروف شاعر فیض احمد فیض کی اہلیہ ایلس فیض، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی اہلیہ جمائما خان، بھارتی فلم اسٹار سیف علی خان اور سوہا علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان سے شادی کے بعد مسلمان ہوئیں۔ بھارت کی فلم اسٹار دیویا بھارتی نے اسلام قبول کرکے ثناء کے اسلامی نام سے پروڈیوسر ساجد سے شادی کرلی، معروف بھارتی گلوکار کشور کمار بھی بالی ووڈ کی اسٹار مدھو بالا سے شادی کے بعد مسلمان ہوئے اور ان کا نام عبدالکریم تھا جبکہ مدھو بالا مسلمان تھیں اور  ان کا نام ممتاز بیگم دہلوی تھا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ نامور بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن بھی 1989 میں ہندو مت ترک کرکے اسلام میں داخل ہوئے جبکہ ان کی والدہ کا تعلق مسلمان گھرانے سے تھا۔
سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر آج کل اسلام کا بغور مطالعہ کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اسلام امن پسند اور محبت سے بھرا ہوا مذہب ہے جبکہ انہیں مطالعہ سے اسلام کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہو رہی ہے۔
ایک سروے کے مطابق یورپ کے بعض ممالک جرمنی، فرانس، امریکہ، یورپ اور روس سمیت کئی ممالک میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اپنا پرانا مذہب ترک کرکے دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔

The News Tribe


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں