ترکی انتخابات اسلام پسند حکمران جماعت کی تاریخی کامیابی

ترکی انتخابات اسلام پسند حکمران جماعت کی تاریخی کامیابی

انقرہ (ٹی وی رپورٹ)ترکی کی اسلام پسند جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نی2011ءکے پارلیمانی انتخابات میں کلین سوئپ کرکے مسلسل تیسری بار فتح کاجھنڈا گاڑ دیا،ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔
مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہونے والی پولنگ رات 8بجے تک جاری رہی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع کیا گیا۔دن بھر جاری رہنے والی پولنگ میں 82فیصد سے زائد ووٹ کاسٹ کیے گئے اور ملک کے کسی حصے میں ہنگامہ آرئی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔15سیاسی جماعتیں اور 200 آزاد امیدوار مد مقابل تھی،ایک اندازے کے مطابق 4 کروڑ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا،رات گئے 98.5ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد غیرسرکاری نتائج کے مطابق جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے 550کے ایوان میں 326نشستیں حاصل کیں جب کہ انہیں دو تہائی اکثریت کے لیے مزید 4نشستیں درکار ہیںجس کے بعد اسے تنہا ہی ملک میں سول آئین تیارکرنے کا موقع بھی میسر آجائے گا، ترکی میں ابھی تک فوجیوں ہی کے بنائے ہوئے سیکولر آئین پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم رجب طیب ایردوغان نے عوام سے اپیل کی تھی کہ اگر انہوں نے ان کی جماعت کو دو تہائی اکثریت دلوادی تو وہ ملک کو فوجیوں کی حاکمیت سے مکمل آزادی دلوا کرعوامی حکومت قائم کریں گے۔
سیکولر ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی ری پبلک پارٹی نی135، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی نے 36اور کردش پارٹی نی26 نشستیں حاصل کیں۔ترک انتخابات سے قبل جائزہ پولز میں بھی وزیراعظم طیب ایردوغان کی کامیابی سے متعلق پیش گوئی کی گئی تھی۔معاشی استحکام اورکردوں سے تنازع اہم ترین انتخابی معاملہ بن کر ابھرا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے 57 سالہ وزیراعظم طیب ایردوغان کی جماعت 2011ءکے انتخابات میں سب سے مقبول جماعت کے طور پر سامنے آئی ہی، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے 2002ءمیں 34فیصد اور 2007 ءمیں 47نشستیں حاصل کی تھیں،موجودہ الیکشن میں اے کے پارٹی کی فتح کا تناسب 55فیصد بنتا ہے ۔1999ئ استنبول شہر کا میئر منتخب ہونے والیطیب ایردغان مسلسل تیسری بار ترکی کے مقبول ترین وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔
طیب ایردوغان کو2003ئ 45 فیصد، 2007ئ میں 47 فیصد اور حالیہ انتخابات میں57 فیصد سے زائد ووٹ ملنا اسلام پسندوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی کامیابی کی خبر نشر ہوتے ہی ترک عوام سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے جشن منانا شروع کردیا اور اس موقع پر مختلف شہروں میں بڑی ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔ترک عوام کا کہنا ہے کہ انہیں طیب ایردغان کی قیادت پر فخر ہے۔انتخابات میں فتح کے بعد رجب طیب ایردوغان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیسری بار منتخب کرنے پر ان کی جماعت عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے ،ہماری فتح عوام کی فتح ہے ،ہم نے ملک کو استحکام دیا اس کے جوا ب میں عوام نے ہمیں اعتماد دیا ۔انہوںنے کہا کہ سول آئین کی تیاری کے لیے وہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین