نوشہرہ خود کش دھماکا :جاں بحق افراد کی تعداد 17ہوگئی ،متعدد زخمی

نوشہرہ خود کش دھماکا :جاں بحق افراد کی تعداد 17ہوگئی ،متعدد زخمی

نوشہرہ(جنگ نیوز) نوشہرہ میں گزشتہ روز بیکری کے اندر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف درج کرلیا گیا، دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت17افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے.
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق گزشتہ روز نوشہرہ کے علاقے مال روڈ پر واقع بیکری کے اندر ہونے والا دھماکہ خودکش بم حملہ تھا، دھماکے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی شناخت ہوگئی جبکہ دو لاشیں اب بھی سی ایم ایچ نوشہرہ میں موجود ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں اسپتال کے انتہائی نگہہ داش وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں آٹھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ جبکہ جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کا سر اور بال بیرنگ بھی ملے ہیں، خودکش حملہ آور کی عمر سترہ سے اٹھارہ برس کے درمیان بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب دھماکے کا مقدمہ تھانہ نوشہرہ کینٹ میں نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف درج کرلیاگیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین