حماس کی مزاحمت قابض قوت کے خلاف ہے: ایردوان

حماس کی مزاحمت قابض قوت کے خلاف ہے: ایردوان
erdogan2استنبول(مرکز اطلاعات فلسطین) ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی مزاحمت ایک قابض قوت کے خلاف ہے اور وہ کوئی دہشت گرد جماعت نہیں بلکہ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

طیب ایردوان نے امریکی سیٹلائٹ چینل سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس ایک سیاسی جماعت ہے جو اپنے وطن کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت نے انتخابات میں حصہ لے کر بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے لہذا اسے دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے حماس اور فتح کے مابین مفاہمتی معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ‘‘ہم کئی سالوں سے اسی خواہش کا اظہار کر رہے تھے’’۔ ترک وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے فلسطینی مفاہمت کی کامیابی کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین