مولاناعبیداللہ سمیت بعض سنی علمائے کرام کی ضمانت پررہائی

مولاناعبیداللہ سمیت بعض سنی علمائے کرام کی ضمانت پررہائی
musazadehتہران(سنی آن لائن) تہران میں اہل سنت کے معروف مذہبی وثقافتی رہ نما مولانا عبیداللہ موسی زادہ اور صوبہ خراسان رضوی کے بعض گرفتار علمائے کرام گزشتہ دنوں ضمانت پر رہا ہوگئے۔

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق مولانا عبیداللہ موسی زادہ 6فروری 2011ء کو تہران سے گرفتارہوگئے تھے، انٹیلی جنس اہلکاروں نے اہل سنت کے نمازخانے کو سیل کرنے کے بعداس کے پیش امام مولانا عبیداللہ کو گرفتارکیاتھا جو 35 دنوں تک قید میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہاہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق خراسان رضوی کے شہر مشہد اور تایباد سے تعلق رکھنے والے بعض گرفتار علماء بھی گزشتہ دنوں ضمانت پر رہاہوگئے۔
دوسری جانب سابق خطیب اہل سنت تایباد مولانا محمدفاضلی مبینہ طورپر ابھی تک قید میں ہیں، مولانا فاضلی کو جاری سال کے جنوری میں سیکورٹی حکام نے زبردستی سے خطابت کے عہدے سے برطرف کیاتھا جس کے بعد انہیں منظرعام سے غائب کردیاگیا۔ موصوف ایک نامعلوم مقام پر قید کے ایام گزار رہے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں