شمالی وزیرستان (خبرايجنسياں) شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل کے اسٹرگاں میں ڈرون حملے میں 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ رزمک میں عسکریت پسندوں کا سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ ‘3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے دتہ خیل کے اسٹر گاں میں ایک مکان پر متعدد مزائل داغے جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
علاوہ ازیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے رزمک میں واقع سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رزمک کیمپ پر حملہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

آپ کی رائے