بغداد(جنگ نیوز) عراق میں ایک فوجی نے فائرنگ کرکے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشن کے دوران بھی ایک امریکی فوجی مارا گیا ۔امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز موصل کے قریب غزلانی ٹریننگ سینٹر میں دورانِ تربیت عراقی فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ کردی ۔ واقعے میں دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔۔ عراقی فوجی بھی جوابی کارروائی میں مارا گیا ۔ واقعے کی وجہ اور عراقی فوجی کے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔
عراقی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے کرنے والے عراقی فوجیوں کی تعداد دو تھی جن میں سے ایک مارا گیا اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ۔
امریکی ترجمان نے ایک اور بیان میں کہا کہ وسطی عراق میں آپریشن کے دوران بھی ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ۔ ان ہلاکتوں کے بعد 2003 سے اب تک عراق میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار 435 ہوگئی ہے ۔

آپ کی رائے