- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

عراقی فوجی کی امریکی فوجیوں پر فائرنگ،2ہلاک

iraqi-american-soldiersبغداد(جنگ نیوز) عراق میں ایک فوجی نے فائرنگ کرکے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشن کے دوران بھی ایک امریکی فوجی مارا گیا ۔
امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز موصل کے قریب غزلانی ٹریننگ سینٹر میں دورانِ تربیت عراقی فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ کردی ۔ واقعے میں دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔۔ عراقی فوجی بھی جوابی کارروائی میں مارا گیا ۔ واقعے کی وجہ اور عراقی فوجی کے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔

عراقی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے کرنے والے عراقی فوجیوں کی تعداد دو تھی جن میں سے ایک مارا گیا اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ۔
امریکی ترجمان نے ایک اور بیان میں کہا کہ وسطی عراق میں آپریشن کے دوران بھی ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ۔ ان ہلاکتوں کے بعد 2003 سے اب تک عراق میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار 435 ہوگئی ہے ۔