سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسزنے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل لانچروں کی تنصیب روکنے کے لیے یمن کے اندر کئی کلو میٹر پر محیط ممنوعہ فوجی علاقہ قائم کرنے کے بعد سرحدی علاقوں میں امن وامان بحال کر لیا ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی طیاروں نے یمن کے شہر تعز،حوثیوں کے گڑھ صوبہ صعادہ ، دارلحکومت صنعاء میں پھر حملے کیئے ہیں،
سعودی ایئر ڈیفنس نے جنوبی علاقے خمیس مشیط پر حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامی فوج کی جانب سے داغا جانے والے سکڈ میزائل حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے بحیرہ احمر کے کنارے واقع شہر حدیدہ میں ایک نیول بیس پر بدھ کو بمباری کی ہے۔
یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر نجران شہر کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی جس میں ایک شہری جاں بحق اور بچوں سمیت 4 زخمی ہوگئے جب کہ عرب ٹی وی کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق پاکستان سے ہے۔