کابل(اے پی پی/ایجنسیاں)افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے حملوں میں 17 سے زائد اتحادی فوجی ہلاک جبکہ نیٹو فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں7 جنگجوؤں سمیت 13افراد مارے گئے۔ صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ کے مطابق بمباری کے باعث متعدد مکانات بھی تباہ ہوئے۔
صنعا(بى بى سى) یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے تیس روز کے عبوری منصوبے کے تحت اقتدار سے علیحدگی پر رضامندگی ظاہر کر دی ہے۔دارالحکومت صنعاء میں حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خلیجی ریاستوں کی طرف سے بنائے گئے منصوبے کو یمنی حکومت نے قبول کر لیا ہے۔
دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ)شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے الدوما،وسطی شہر حمص اور دوسرے علاقوں میں صدر بشارالاسد کے خلاف ریلیوں میں شریک ہزاروں افراد کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک اور بیسیوں مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔
میرانشاہ(ایجنسیاں) پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کی صبح امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان پر چھ میزائل داغے جس کے نتیجے میں پچیس افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔
راولپنڈی(جنگ نیوز) راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے رینجر زقتل کیس میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت21 افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
بن غازی(بی بی سی) برطانیہ کے ایک اعلیٰ وزیر لیبیا میں لڑائی میں پھنسے ہوئے ہزاروں شہریوں کو تیزی سے امداد پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ میں ہنگامی مذاکرات کرنے جا رہے ہیں۔
حمص(بی بی سی) شام کے شہر حمص میں ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے شہر کے وسط میں سکوائر پر قبضہ کر لیا ہے اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
صنعاء(ايجنسياں) یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کیخلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا،مظاہرین پر یمنی فورسز اور پولیس نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں7افراد ہلاک جبکہ81زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ یمن میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔
کابل /غزنی (اے ایف پی/جنگ نیوز) افغانستان میں فوجی وردی میں ملبوس شخص نے وزارت دفاع کی عمارت پر حملہ کرکے2فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ سے 7دیگر شدیدزخمی ہوگئے ۔جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی ماراگیا ۔طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا مقصدافغانستان کے دورے […]
دمشق(العربيہ)شام کے شہر التبلیسہ میں اتوار کے روز نماز جنازہ کے دوران احتجاج کرنے والوں پر فوج کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی “رائیٹرز” کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کے نئی کابینہ سے پہلے خطاب کے بعد ملک کے بڑے شہروں، حلب، السویدا، درعا کے شہداء اسکوائر میں احتجاج […]