زاہدان(سنی آن لائن)سینکڑوں سنی مسلمانوں نے جمعہ سولہ نومبر میں صہیونی ریاست اسرائیل کے غزہ پر حالیہ حملوں کے خلاف مظاہرہ کرکے فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہارکیا۔ ’سنی آن لائن‘ کے نامہ نگار کے مطابق زاہدان شہر کے دیندار سنی مسلمانوں نے جامع مسجدمکی میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد ’خیام‘ روڈ پر اسرائیل […]
خاش/ایران(سنی آن لائن)ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالواحد مرادزہی ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر خاش میں طویل علالت کے بعدشب جمعہ، آٹھ نومبر2012ء کو انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
تایباد(سنی آن لائن) مولانا محمد یامدد، شیخ الحدیث ’انوارالعلوم‘ خیرآباد، منگل تیس اکتبرکومشرقی صوبہ خراسان کے شہر تایباد میں انتقال کرگئے؛ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
تہران(سنی آن لائن) ایرانی دارالحکومت تہران میں سنی مسلمانوں کے بعض مرکزی نمازخانوں پر ’سکیورٹی پولیس‘ نے چھاپہ مارکر عیدالاضحی کی نماز واجتماع پر پابندی عائد کردی۔
ممتازسنی عالم دین، خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید دامت برکاتہم نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر زاہدان کی مرکزی عیدگاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آمریت اور فردِواحد کی حکومت کا دور ختم ہوچکاہے۔ بیدار اقوام اب آمریت کی بیخ کنی پر کمربستہ ہوچکی ہیں۔
ایران کے مغربی صوبہ کردستان سے تعلق رکھنے والی تین سنی طالبات کی تعلیم پرسکیورٹی اداروں نے پابندی عائدکرکے ان کی حاصل کردہ اسناد کی تسلیم سے انکارکیا ہے۔
ممتازسنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے متوقع سفرحج پر ایرانی سکیورٹی اداروں نے پابندی عائدکردی۔
جامع مسجدمکی زاہدان میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ایران میں جاری معاشی بحران اور کرنسی کی قدر میں خوفناک کمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: معاشی بحران وبا کی شکل اختیار کرچکاہے۔ متعلقہ حکام ملک کی معیشت کو مزید تباہی سے بچانے کی تدبیر کریں۔
مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے اہل سنت والجماعت ایران کی بعض سرکردہ شخصیات نے ایرانی رہبر، آیت اللہ خامنہ ای، کے نام کھلا خط شائع کرتے ہوئے ایرانی آئین کے بعض آرٹیکلز کی روشنی میں اہل سنت کی محرومیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
سنندج(سنی آن لائن+موکریان) ایرانی صوبہ کردستان سے تعلق رکھنے والے اہل سنت والجماعت کے سترہ سینئر اساتذہ تدریس کے حق سے محروم ہوگئے جن کی اکثریت گورنمنٹ ہائی سکولز میں خدمات سرانجام دیتی تھی۔