پشاور میں دفاع پاکستان کونسل کے قومی جرگے نے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہا ہے کہ حکومت پاک فضائیہ کو ڈرون گرانے کی اجازت دے،
پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ سے باہرنکلے۔ دفاع پاکستان کونسل کے جرگے نے ایک قرارداد منظور کی، جس میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن بند کیا جائے، تمام مسائل گفت وشنید سے حل کیے جائیں، حکومت پاک فضائیہ کو ڈرون گرانے کی اجازت دے۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنما مولانا سمیع الحق نے قرار داد کے اہم نکات پڑھ کر سنائے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خارجہ پالیسی کو قومی امنگوں سے ہم آہنگ کیا جائے، طالبان سے مذاکرات کیے جائیں اورفوجی آپریشن بند کیا جائے جبکہ فاٹا آپریشن کے دوران متاثر ہونے والے افراد کومعاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ قرارداد کے مطابق پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش وخروش سے منایا جائے گا، قرارداد میں خیبرپختون خوا میں نیٹوسپلائی بند کرنے کی حمایت کی گئی۔ مولانا سمیع الحق نے جرگے کے شرکاء سے قراداد کی منظوری لی۔
اردو ٹائمز

آپ کی رائے