مذاکرات ٹوپی ڈرامہ ہے، کارروائیاں جاری رکھیں گے، طالبان

مذاکرات ٹوپی ڈرامہ ہے، کارروائیاں جاری رکھیں گے، طالبان

ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان جنوبی وزیرستان نے حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولانا اعظم طارق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے امیر حکیم اللہ محسود اب اس دنیا میں نہیں رہے وہ ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں نئے امیر کے تقرر کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا نئے تقرر کیلئے مجلس شوریٰ کا اجلاس آئندہ دو یا تین روز میں ہو گا مذاکرات کے نام پر ہمارے ساتھ ٹوپی ڈرامہ چل رہا ہے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ڈرون حملے کے بعد طالبان سے مذاکرات کی بات دو تین ماہ کیلئے بھول جائے ڈرون حملے کے بعد مذاکراتی عمل ختم ہو گیا اور دو تہائی اکثریت سے منتخب ہونے والے وزیراعظم جلد ہی دبائو کا شکار ہونے والے ہیں ۔

اردو ٹائمز

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین