جوڈیشل کمیشن نےلاپتہ افراد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس کے مطابق 378 لاپتہ افراد کے کیسز کو نمٹادیا گیا ہےجبکہ 633 تعطل کا شکار ہیں۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش گئی،رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ صوبہ سندھ کے 24 کیسزنمٹائے گئے جبکہ 100 کیسزتاحال تعطل کا شکارہیں۔
بلوچستان کے 59 کیسزنمٹائے گئے جبکہ 48 ابھی باقی ہیں۔خیبرپختونخواہ کے 125 کیسزنمٹادئے گئے جبکہ 279 باقی ہیں۔
کمیشن نےعدالت کو بتایا کہ پنجاب میں لاپتہ افراد کے 135 اوراسلام آباد کے 16 کیسزنمٹادئے گئے جبکہ بتدریج 148 اور20 کیسزتعطل کا شکار ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فاٹا کے 12 جبکہ آزاد جموں وکشمیر کے 9کیسزنمٹادئے گئے جبکہ بتدریج 26 اور11 کیسزحل طلب ہیں۔

آپ کی رائے