افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں امریکی ڈرون کے ذریعے ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔

میزائل داغنے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کندوز صوبے کی سرحدیں پاکستانی سرحد سے ملتی ہیں۔
دوسری جانب یمن میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
پیر کو ذرائع ابلاغ کیمطابق گزشتہ روز یمن کے صوبے مارب میں ڈرون طیارے کے ذریعے ایک کار پر میزائل مارے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، ان زخمیوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا، مزید ہلاکتوں کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ڈان نیوز

آپ کی رائے