افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
کابل کے پولیس چیف محمد ایوب سالنگی نے ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ کابل شہر میں مجموعی طور پر تین راکٹ آکر گرے جن میں ایک راکٹ سے ایک راہ گیر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
ایک راکٹ نجی ٹی وی اسٹیشن پر آکر گرا تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
طالبان ترجمان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
جیو نیوز

آپ کی رائے