طالبان کابینہ میں توسیع، جوہری توانائی کا ڈائریکٹر بھی تعینات کردیا

طالبان کابینہ میں توسیع، جوہری توانائی کا ڈائریکٹر بھی تعینات کردیا

طالبان نے افغانستان کی عبوری کابینہ میں توسیع کردی جبکہ کئی شعبوں کے سربراہان کا بھی تقرر کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس کی اور کابینہ میں توسیع کا اعلان کیا۔
طالبان نے کابینہ میں توسیع کے علاوہ کئی شعبوں کے سربراہان کا بھی تقرر کیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ حاجی نورالدین عزیزی کو وزیر تجارت جبکہ حاجی محمد بشیر اور محمد عظیم سلطانزادہ نائب وزرائے تجارت ہوں گے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر قلندر عباد کو وزیر صحت مقرر کیا گیا جبکہ ان کے ساتھ ڈاکٹر عبدالباری اور ڈاکٹر محمد حسن غیاثی نائب وزرائے صحت ہوں گے۔
ملا محمد ابراہیم نائب وزیر داخلہ جبکہ ملا عبدالقیوم ذاکر نائب وزیر دفاع ہوں گے۔
اس کے علاوہ بھی طالبان کی جانب سے مختلف وزارتوں میں نائب وزرا کا تقرر کیا گیا ہے۔
کابینہ میں توسیع کے ساتھ ساتھ اداروں کے سربراہان کی تقرری بھی کی گئی ہے اور ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق انجینیئر نظر محمد مطمئن کو قومی اولمپک کمیٹی کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ انجینئر نجیب اللہ شعبہ جوہری توانائی کے ڈائریکٹر ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان نے افغانستان کی 33 رکنی عبوری کابینہ اور مختلف شعبوں کے سربراہان کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں