عرب پارلیمنٹ کی القدس میں یہودیوں کے فلیگ مارچ کی شدید مذمت

عرب پارلیمنٹ کی القدس میں یہودیوں کے فلیگ مارچ کی شدید مذمت

عرب ممالک کی نمائندہ پارلیمنٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کی شدید مذمت کرتےہوئے اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ریاستی سطح پریہودی آباد کاروں کے فلیگ مارچ کی حمایت صہیونی ریاست کی ریاستی اشتعال انگیزی ہے۔
اسرائیل کی طرف سے یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیزمارچ پر اصرار خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی کو مزید بھڑکانے کا باعث بنے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے گردو پیش میں یہودی آباد کاروں کی پرچم بردار ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل دانستہ طور پر اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرکے کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے۔
العسومی نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ خطرہ اسرائیل کے انتہا پسند یہودیوں سے القدس کے دینی مقامات کو لاحق ہے۔ یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری اور مسلمانوں اور مسیحی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی اور فلیگ مارچ جیسے مذموم اقدامات خطے میں امن اور جنگ بندی کی کوششوں کو تباہ کرنے اور پورے خطے میں کشیدگی کی آگ کو بھڑکانے کا باعث بنے گی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں