مکہ مکرمہ میں خاتون ورکرز بھی تعینات

مکہ مکرمہ میں خاتون ورکرز بھی تعینات

مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی کا نظام سنبھالنے کے بعد خواتین ورکرز کو بھی ڈیوٹی پر مامور کرلیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے حکام کے مطابق حرم کعبہ میں فرائض انجام دینے کے لیے پہلی مرتبہ خواتین کارکنوں کو مقرر کیا گیا ہے۔
مساجد کے امور کے جنرل ایوان صدر نے اپنے مختلف محکموں میں 15 سو خواتین کارکنان کو تعینات کیا ہے۔
خواتین کارکنان کے فرائض میں ان تمام خواتین نمازیوں کی خدمت اور دیکھ بھال کرنا ہے جو حضور کعبہ کی زیارت اور نماز کے لئے آتی ہیں۔
ٹیکنیکل اینڈ سروس افیئر ایجنسی میں مجموعی طور پر 600 خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی پر مامور خاتون اہلکار کے سوشل میڈیا پر چرچے رہے ہیں۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنےتصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ پر حج و عمرے کیلئے آئے زائرین کی حفاظت کے پیشِ نظر نگرانی کی ڈیوٹی پر مامور خاتون اہلکار کی تصویر شیئر کی تھی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں