مسجد حرام میں پہلی تراویح اور معتمرین کے استقبال کے لیے کیا انتظامات کیے گئے ہیں؟

مسجد حرام میں پہلی تراویح اور معتمرین کے استقبال کے لیے کیا انتظامات کیے گئے ہیں؟

صدارتِ عامہ برائے امور الحرمین الشریفین کی تکنیکی اور سروسز کی ذمہ دار ایجنسی نے ماہ صیام کے موقع پر نمازیوں اور معتمرین کے استقبال کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ آج پہلی نماز تراویح کی ادائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایجنسی نے نمازیوں اور معتمرین کے استقبال کے لیے ایک مربوط اور منظم ایکشن پلان ترتیب دیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ اس ایکشن پلان کے تحت حرم مکی کی صفائی، جراثیم کش اسپرے کا چھڑکاؤ، آپریشنل امور کی انجام دہی شامل ہے۔
علاوہ ازیں پلان میں زمزم کی بوتلوں کی تقسیم، معذور اور عمر رسیدہ نمازیوں اور معتمرین کے لیے وہیل چیئرز کی فراہمی ونگرانی، مسجد حرام کے دروازوں کو کھولنے اور انہیں بند کرنے، داخلی اور خارجی راستوں پر نمازیوں کی آمد ورفت کی مانیٹرنگ اور خصوصی افراد کے لیے ٹریک مختص کرنے جیسے اقدامات کرنا شامل ہے۔

ساؤنڈ سسٹم
صدارت عامہ کی فنی اور سروسز ایجنسی تمام لاؤڈ اسپیکروں کو تیار رکھنے اور ان پر جراثیم کش اسپرے، نئے قالین بچھانے، قالینوں کو پاک وصاف رکھنے، ان پر عطریات کا چھڑکاؤ، ڈسپوز ایبل بوتلوں میں زم زم پیک کرنے، ساؤنڈ سسٹم کو درست رکھنے، مائیکرو فون اور پورے بیت اللہ میں موجود لاؤڈ اسپیکروں کو درست رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے۔

سینی ٹائزنگ
ایجنسی کی طرف سے پہلی تراویح سے قبل مسجد حرام کے اندرونی مقامات پر نمازیوں کی نقل وحرکت کو منظم اور مربوط رکھنے کے لیے مرکزی اور ذیلی ٹریک مختص کیے گئے ہیں۔ مسجد حرام میں کرونا وبا کی روک تھام کے لیے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ مسجد حرام کو 10 بار دھویا جاتا ہے اور مسجد کی صفائی ستھرائی کے لیے 4 ہزار مرد وخواتین رضار متعین ہیں۔ مسجد میں صفائی کے ہر مرحلے میں 60 ہزار لیٹر جراثیم کش لوازمہ اور اعلیٰ معیار کے 1200 لیٹر عطریات کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔
مسجد حرام میں سینی ٹائزنگ کے لیے چوبیس گھنٹے 10ہزار لیٹر سینی ٹائزر استعمال کیا جاتا ہے۔ مسجد میں سینی ٹائزنگ کے لیے 24 گھنٹے 70 ٹیمیں کام کرتی ہیں جن کے ذمہ مسجد کے اندرونی اور بیرونی مقامات، وضو خانے اور ٹوائلٹس میں جراثیم کش اسپرے کرتی ہیں۔ سینی ٹائزنگ کے لیے 500 آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سقایا زمزم
مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کی خدمت کے لیے ایس او پیز کے تحت زمزم کی دو لاکھ بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں۔ بوتلوں کو نمازیوں تک پہنچانے کے لیے 50 ٹرالیوں‌کا استعمال کیا جاتا ہے۔
مسجد حرام میں پہلی نماز تراویح کے موقعے پر زائرین کی نقل وحرکت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسجد میں آنے والے عمر رسیدہ اور خصؤصی افراد کے لیے 5 ہزار روایتی اور تین ہزار برقی وہیل چیئرز دستیاب ہیں۔ سروسز ایجنسی نے مسجد حرام کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر100 نگران مقرر کیے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں