اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر امریکی غیر مسلم خاتون مسلمان ہوگئیں

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر امریکی غیر مسلم خاتون مسلمان ہوگئیں

امن اور سلامتی کے مذہب اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہونے والی غیر مسلم امریکی خاتون اسلام قبول کرنے جامعہ بنوریہ پہنچ گئیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی خاتون 42 سالہ ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر کراچی میں جامعہ بنوریہ میں اسلام قبول کر لیا۔
جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے امریکی خاتون ٹیفنی سلسیٹ کو کلمہ پڑھایا اور اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
نو مسلم امریکی خاتون کا تعلق امریکی ریاست ٹینیسی (Tennessee) سے ہے، انھوں نے بتایا کہ وہ قرآن مجید کا مطالعہ کر چکی ہیں، اور اللہ کے کلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر رہی ہیں۔
جامعہ بنوریہ کے مہتمم نے نو مسلمہ کا نیا اسلامی نام عائشہ امینہ تجویز کیا، اور انھیں مبارک باد پیش کی۔
عائشہ امینہ نے قبول اسلام کے بعد گفتگو میں کہا اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں، اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کر رہی ہوں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں