اسپین کی گلیاں’ اللہ اکبر‘کی صداؤں سےگونج اٹھیں

اسپین کی گلیاں’ اللہ اکبر‘کی صداؤں سےگونج اٹھیں

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپین کےقدیم شہرغرناطہ کی گلیوں میں 500 سال بعد ’ اللہ اکبر‘کی صدائیں گونج اٹھیں۔
رپورٹ کےمطابق اسپین کی البیازین مسجد میں 500 سال کےبعد اذان دی گئی۔
اس سے قبل اسپین میں اذان دینے پر پابندی عائد تھی۔
نہ صرف مساجد میں بلکہ اسپین میں رہنےوالےکچھ مسلمانوں نےگھروں کی بالکونیوں میں کھڑےہوکر اذان دی۔
یاد رہے کہ اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور تاحال اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 434 ہوگئی ہے جو کہ کورونا وائرس کے مرکز چین سے بھی زیادہ ہے جبکہ اسپیں میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 738 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس دنیا بھر میں انسانوں کو جکڑنے میں مصروف ہے،جان لیوا وبا سے 196 ممالک میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہےاور 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں