مولانا عبدالحمید نے طالبان امریکا امن معاہدہ کو بڑی کامیابی قرارد ی

مولانا عبدالحمید نے طالبان امریکا امن معاہدہ کو بڑی کامیابی قرارد ی

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کے ممتاز دینی رہ نما نے قطر میں ’تحریک اسلامی طالبان‘ اور امریکا کے درمیان دستخط ہونے والے امن معاہدے کو عصرحاضر کی ایک بڑی کامیابی یاد کرتے ہوئے اسے باطل پر حق کی فتح قرار دی۔
سنی آن لائن نے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی آفیشل ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی، خطیب اہل سنت زاہدان نے بیان شائع کرتے ہوئے کہا: تحریک طالبان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کی خبر تمام اہل حق اور دنیا کے آزادخیال لوگوں کی خوشی کا باعث بنا۔
بیان میں آیاہے: بلاشبہ یہ معاہدہ دورِ حاضر کی بہت بڑی کامیابی اور اللہ تعالی کی راہ میں جہاد، مزاحمت، صبر، شہادت اور دعا و تضرع کا نتیجہ ہے۔ یہ بڑی فتح اللہ تعالی کے وعدوں کی عملی صورت اور باطل پر حق کے غلبے کی واضح مثال ہے۔
نامور عالم دین اور رکن رابطہ عالم اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے: اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ طالبان کے سامنے ایک دشوارگزار راستہ باقی ہے جو ان کی تدبیر، سمجھداری اور درایت کے متقاضی ہے تاکہ مکار و عیار دشمن اور نادان دوست اس فتح کو ناکامی سے دوچار نہ کریں۔
طالبان قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے لکھا ہے: اسلام ایک اعلی ظرف دین ہے اور نبی کریم ﷺ کی سیرت سب سے بہترین سیرت ہے جس میں رواداری، عفو و درگذر اور باہمی پرامن زندگی گزارنے کی مثالیں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں۔ امید ہے تحریک طالبان پوری افغان قوم کے مختلف رجحانات، لسانی و مذہبی اور مسلکی اختلافات کو مد نظر رکھ کر سب کے لیے رحمت الہی بن جائے گی جس طرح نبی کریم ﷺ سب کے لیے رحمت تھے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں