کابل میں بم دھماکے؛ مولانا عبدالحمید کا اظہارِ مذمت

کابل میں بم دھماکے؛ مولانا عبدالحمید کا اظہارِ مذمت

اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے کابل بم دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔
سنی آن لائن نے مولانا عبدالحمید کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے، خطیب اہل سنت زاہدان نے بیان جاری کرتے ہوئے کابل دھماکوں کو ’غیرانسانی‘ اور ’اسلامی شریعت کی صریح مخالفت‘ کے مصداق یاد کیا ہے۔
بیان میں آیاہے: درجنوں نہتے اور روزہ دار شہریوں کی جانیں وحشیانہ حملوں میں لینا کسی بھی قانون اور ضابطے میں درست نہیں ہے۔ ایسے اعمال اسلامی شریعت کے خلاف ہیں جو غیرانسانی بھی ہیں۔
انہوں نے تمام افغان شخصیات اور گروہوں کو دعوت دی افغانستان میں تشدد اور بدامنی کے خاتمے کے لیے محنت کریں اور اتحاد و سکون کے ساتھ دوبارہ اس ملک میں امن اور استحکام لائیں۔
نامور عالم دین نے افغانستان میں بدامنی اور وحشیانہ حملوں کو ”قبضہ گیری اور غیرملکی طاقتوں کی مداخلت“ کا ثمرہ قرار دیا۔
یاد رہے کابل کے حالیہ بم دھماکوں میں ایک سو بیس کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کی تعداد چارسو سے زائد بتائی جاتی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین