مسجد حرام میں معتمرین اور زائرین کی تعداد کے غیر معمولی طور پر اضافے کے پیش نظر سعودی حکومت نے اللہ کے مہمانوں کی سلامتی اور تحفظ اور ان کی ضروری رہنمائی کی خاطر 30 ہزار پیشہ ور سیکورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔
یہ اہلکار مسجد حرام کی گیلریوں، اہم داخلی اور خارجی دروازوں، مسجد کی طرف آنے والے راستوں اور پیچیدہ گلیوں میں تعینات کئے گئے ہیں جہاں وہ پوری ذمہ داری اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ معتمرین اور زائرین کی ہرممکن مدد کر رہے ہیں۔
مسجد حرام کے مختلف مقامات کی طرف جاتے ہوئے راستے بھولنے والوں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دینے کے ساتھ ان کی سلامتی کی خاطر سیکورٹی حکام چوبیس گھنٹے کی بنیاد پراپنی ڈیوٹی پر چوکس ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے بیت اللہ آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے جس پر رابطہ کرکے زائرین حکام رابطہ کرسکتے ہیں۔
جنگ نیوز

آپ کی رائے