کابل میں طالبان سے جھڑپیں، افغان فورسزکے 52 اہلکارہلاک

کابل میں طالبان سے جھڑپیں، افغان فورسزکے 52 اہلکارہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان جنگجوئوں کے خلاف پیش قدمی کے دوران 52 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ننگرہار میں آپریشن کے دوران داعش کے 46جنگجو مارے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کی پیش قدمی کے دوران افغان سیکیورٹی فورسزکوبھاری جانی نقصان اٹھانا پڑاہے۔ مقامی افسروںنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صوبے میں مختلف مقامات پرلڑائی میں25 فوجی اور27 پولیس اہلکارمارے جاچکے ہیں۔
اتوار کو ہلمند میں پیش آنے والے بدترین واقعے میں جنگجوؤں نے بارود سے بھری فوجی گاڑیوں کی مدد سے ضلع سنگین میں ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیاجس میں7 فوجی اور15 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق سنگین میں9 فوجی لڑائی میں ہلاک ہوئے جبکہ ضلع موسیٰ قلعہ میں بھی اتنی ہی ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں۔ امریکی اندازوں کے مطابق طالبان ہلمند کے وسیع و عریض حصوں پرقابض ہیں۔ ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ مرجاح میں اس وقت250  پولیس اہلکار اور 300 فوجی طالبان کے گھیرے میں ہیں اور ہم انھیں فضا سے مدد فراہم کررہے ہیں۔
سنگین کی بیشتر سڑکیں بارودی ڈیوائسز کی وجہ سے بند ہیں اور ہم اپنے تازہ دستے بھیجنے سے قاصرہیں۔ ننگرہار پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے بتایا کہ ننگرہارکے ضلع آچن میں جاری فوجی آپریشن کے دوران داعش کے46ارکان کوہلاک کر دیا گیا اور 20شدت پسند زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین