اسرائیلی فوجیوں نے گاڑی میں سوار فلسطینی لڑکی اتارنے کے بعد اغوا کرلی

اسرائیلی فوجیوں نے گاڑی میں سوار فلسطینی لڑکی اتارنے کے بعد اغوا کرلی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ فوجی چوکی کے قریب سے گذرنے والی ایک گاڑی پر اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کرکے اس میں سوار ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے۔ اغواء کی گئی لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی اس کے ٹھکانے کے بارے میں کچھ پتا چلا ہے۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے حوارہ چوکی کے قریب سے گذرنے والی ایک پرائیویٹ وین کو روکا جس میں متعدد فلسطینی شہری سوار تھے۔ تمام مسافروں کی جامہ تلاشی لینے اور ان کی شناخت پریڈ کے بعد ان میں سے ایک لڑکی کو گاڑی سے اتار لیا گیا جسے بعد ازاں ایک فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے نابلس ہی میں زعترہ فوجی چوکی کے قریب ایک فلسطینی کار پرحملہ کرکے اس میں سوار شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں کار کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ایک عینی شاہد نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی بارڈر فورسز کے اہلکاروں نے ’’اوپل‘‘ ماڈل کی ایک فلسطینی کار کا تعاقب کیا اور اسےزعترہ چوکی کے قریب روک لیا گیا۔ کار میں دو افراد سوار تھے۔ انہیں اتارنے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ گاڑی میں موجود سامان بھی سڑک پر پھینک دیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین