ایران: مولانا بزرگزادہ انتقال کرگئے

ایران: مولانا بزرگزادہ انتقال کرگئے

ایرانشہر(سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے شہر ایرانشہر سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید بزرگزادہ قضائے الہی سے انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق، مولانا عبدالحمید بزرگزادہ دارالعلوم حقانیہ ایرانشہر کے استاذ الحدیث اور جامع مسجد طوبی کے خطیب تھے۔ آج (اتوار انتیس ذوالقعدہ) کو سنن ترمذی تدریس کرنے کے بعد ان کی حالت غیر ہوئی تھی اور بعد از آں ان کا سانحہ ارتحا ل پیش آیا۔
مولانا بزرگزادہ کئی سالوں تک علالت برداشت کرنے کے بعد انتقال کرگئے، ان کی عمر اناسی (79) برس تھی۔
مرحوم جامعہ اسلامیہ بنوری ٹاون کراچی کے فارغ التحصیل تھے، فراغت کے بعد آپ دارالعلوم حقانیہ میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ آپ حدیث اور فقہ کے ممتاز استاذ شمار ہوتے تھے۔
ان کی نمازجنازہ آج رات مغرب کے بعد ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں عوام و خواص کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں