غزہ جنگ کے 51 روز میں 2140 شہید، 5300 نے بچوں کی پیدائش

غزہ جنگ کے 51 روز میں 2140 شہید، 5300 نے بچوں کی پیدائش

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں شرح پیدائش میں اضافہ فلسطینی قوم کے لیے ایک نیک فال سمجھا جا رہا ہے۔

غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے سے اگست کے آخری ہفتے تک جاری رہنے والی صہیونی فوجی یلغار کے دوران جہاں غزہ کی پٹی میں 2140 فلسطینی شہید ہوئے وہیں 5300 نئے بچوں نے جنم لیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں سیکرٹری داخلہ کامل ماضی نے بتایا کہ جنگ کے دوران وزارت داخلہ کے زیرانتظام محکمہ شہری دفاع کے 18 ہزار اہلکاروں نے جنگ سے متاثرہ شہریوں کی مدد کی۔ اس دوارن شہری دفاع کے تین ارکان شہید بھی ہوئے۔ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی میں بچوں کے تاریخ پیدائش کے کارڈز جاری کیے گیے ہیں۔ اکاون دنوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو سے زیادہ ہے۔

کامل ماضی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے غزہ پر اسرائیلی فوج کشی کے دوران تمام اسپتالوں اور دیگر اہم شعبوں میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کے دوران 5000 فلسطینی شہری اپنی اہم دستیاویزات سے محروم ہوئے۔ یہ دستاویزات یا تو براہ راست صہیونی فوج کی بمباری میں تلف ہوگئیں یا وہ ملبے تلے دب جانے سے ضائع ہوگئی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین