حلب پر شامی فوج کے فضائی حملوں میں 500 سے زیادہ ہلاکتیں

حلب پر شامی فوج کے فضائی حملوں میں 500 سے زیادہ ہلاکتیں

شام کے شمالی شہر حلب اور اس کے نواحی علاقوں میں گذشتہ دوہفتے کے دوران صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے فضائی حملوں میں پانچ سو سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اتوار کو ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام کے دوسرے بڑے شہر میں ہفتے تک گذشتہ پندرہ روز میں فضائی بمباری میں پانچ سو سترہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ان میں ایک سو اکاون بچے اور چھیالیس خواتین شامل تھیں۔
شامی فوج کے جنگی طیارے 15 دسمبر سے حلب میں باغی جنگجوؤں کے زیر قبضہ علاقوں پر بیرل بموں پھینک رہے ہیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے لیکن شامی حکومت نے ابھی تک اس شمالی شہرپر اپنے فضائی حملوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔البتہ وائٹ ہاؤس نے اپنی اخلاقی ذمے داری پوری کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے شامی فوج کے تباہ کن بم حملوں کی مذمت کی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین