عراق: فوجی اڈے پر 2 خودکش کار بم حملے، 19 فوجی ہلاک

عراق: فوجی اڈے پر 2 خودکش کار بم حملے، 19 فوجی ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد کے فوجی اڈے پر دو خودکش کار بم حملوں میں 19 فوجی ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق بغداد کے شمال میں ترمیاہ میں فوجی اڈے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ دو خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں فوجی اڈے سے ٹکرا دیں۔ حملے میں 19 فوجی ہلاک اور41 زخمی ہو گئے۔ پہلا حملہ داخلی راستے پر ہوا جس کے بعد دوسرے حملہ آور نے فوجی اڈے کے اندر داخل ہو کر بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔ عراق میں رواں سال پرتشدد واقعات میں 5 ہزار 5 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ا اس سے قبل عراق کے مختلف حصوں میں دن بھر پْرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم تیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اردو ٹائمز

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین