حجاب کا فیصلہ اداروں پر چھوڑ دیا، ڈیوڈ کیمرون

حجاب کا فیصلہ اداروں پر چھوڑ دیا، ڈیوڈ کیمرون

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خواتین کے حجاب کا فیصلہ اداروں پرچھوڑ دیا تاہم کہا کہ اسے غیر قانونی نہیں بنایا جانا چاہیے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک آزاد ملک کے شہری ہیں اور عوام کو بھرپور آزادی حاصل ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں ان اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے جو کہ معاشرے میں قواعد وضوابط بتاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو انفرادی طور پر یہ اجازت ہونی چاہیے کہ وہ حجاب ہے یا پھر کوئی دوسرا معاملہ اس بارے اپنی مرضی سے قواعد وضوابط طے کرے ۔

اردو ٹائمز

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین