افغان وزیرخارجہ زلمے رسول نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کر دیں، وزارت کے عہدے سے بھی مستعفی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے افغانستان کے وزیرخارجہ کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، زلمے رسول کا کہنا تھا کہ وہ اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اس لئے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ واضح رہے کہ افغان صدر حامد کرزئی اگلے سال مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائرہو رہے ہیں اور افغانستان کے صدارتی انتخابات ان کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ہوں گے۔
اردو ٹائمز

آپ کی رائے