شامی فوج کے لاجسٹک سیل کے سربراہ کا اعلان بغاوت

شامی فوج کے لاجسٹک سیل کے سربراہ کا اعلان بغاوت

شامی فوج کے سپلائی اور لاجسٹک ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل محمد نورعزالدین نے بشار الاسد کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے شامی انقلابیوں کی صفوں میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میجرجنرل خلوف نے کہا کہ انحراف کے اعلان سے پہلے انہوں نے کچھ دیر انقلابیوں کو منظم کرنے کا کام خفیہ طور پر سرانجام دیا۔
العربیہ کی شام میں نامہ نگار نے بتایا کہ میجر جنرل محمد نورعزالدین خلوف کے اعلان بغاوت کے ساتھ فضائیہ کے اکانوے اسکواڈرن کے خفیہ سیل میں ان کے بیٹے کیپٹن عزالدین خلوف نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بشار الاسد کی فوج کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
ادھر العربیہ ذرائع نے بتایا ہے کہ کیوبا میں شام کے قونصل جنرل ھیثم حمیدان بھی بشار الاسد کی سفارتی نمائندگی سے تائب ہو کر انقلابیوں کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔
شام میں انقلابی تحریک کے دو برس مکمل ہونے پر ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں شامیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ دمشق میں سرکاری توپخانے کی بمباری سے بے نیاز ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا جس میں تحریک کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
شام میں عوامی تحریک کے تیسرے برس میں داخل ہونے کے موقع پرجیش الحر کے سربراہ بریگیڈئر جنرل سلیم ادریس نے بشار الاسد حکومت کے خاتمے اور جمہوری حکومت کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
شامی عوام کی جدوجہد کو طاقت کے زور پر دبانے کی تمام تر کوششوں کے باوجود عوام نے انقلاب کا جشن منایا جبکہ سرکاری فوج نے دمشق کے نواحی الیرموک کیمپ پر ہفتے کے روز بھی گولا باری کا سلسلہ جاری رکھا۔

العربیہ نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین