امریکی سینیٹر لینسی گراہم کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت افریقی ممالک میں ڈرون حملوں میں اب تک 4700 لوگ مارے جاچکے ہیں۔
امریکا میں پہلی بار حکومتی نمائندے نے ڈرون حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے، ریبلیکن سینیٹر لینسی گراہم کا کہنا ہے کہ جاسوس طیاروں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کئی بار معصوم لوگ بھی مارے جاتے ہیں اور کئی القاعدہ کے دہشتگرد بھی انہی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
ایکسپریس نیوز

آپ کی رائے