فرانس: غیر ملکی مسلمان مبلغین کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

فرانس: غیر ملکی مسلمان مبلغین کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

فرانس نے ملک سے مبینہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے غیر ملکی مبلغین کو ملک بدر کر نے کا فیصلہ کیا ہے.

فرانس کے وزیر داخلہ مینوئل ویلز  نے برسلز کانفرنس کے دوران بتایا کہ فرانس نے “شدت پسندوں”  کے خلاف کاروائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت آنے والے دنوں  میں  متعدد غیر ملکی “شدت پسند” علما کو ملک بدر کردیا جائے گا.

انہوں  نے کہا ہے کہ فرانس سے ایسے تمام غیر ملکی مذہبی (ان کے بقول) انتہا پسند علما کو نکال دیا جائے گا جو فرانس کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں اورسیاسی عمل میں  مداخلت کرتے ہیں،  فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اقدام ملک میں  “مذہبی انتہا پسندی” کی روک تھام کے لیے اٹھایاجا رہا ہے۔

 

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین