بلیک واٹر پر 75 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد

بلیک واٹر پر 75 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد

واشنگٹن(ايجنسياں) بدنام زمانہ امریکی کمپنی بلیک واٹر پر اسلحہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پچہتر کروڈ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر اب اکاڈمی کے نام سے کام کر رہی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق کمپنی نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوڈان کو سیٹلائٹ فون فروخت کیے اور کینیڈا سمیت کئی ممالک کی افواج کو بلا اجازت تربیت دی۔ اس کے علاہ بلیک واٹر کے پاس غیر قانونی آٹومیٹک ہتھیار بھی ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے کمپنی پر گیارہ الزامات عائد کئے گئے جن کی پاداش میں کمپنی کو جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ دو سال قبل بھی ایسے ہی جرائم کی پاداش میں بلیک واٹر کو امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ڈیل کے تحت 4 کروڈ 20 لاکھ ڈالرادا کرنا پڑے تھے۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی سابقہ مالک کے دور میں ہوئی انہوں نے جرمانہ ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین