امریکی کمپنی میں نماز پڑھنے پر 34 ملازمین فارغ

امریکی کمپنی میں نماز پڑھنے پر 34 ملازمین فارغ

واشنگٹن(خبرايجنسياں) امریکہ کی اسلام دشمن کارروائیاں عیاں ہوتی جا رہی ہیں۔ امریکی کمپنی نے دفتری اوقات کے دوران نماز پڑھنے پر 34 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ کمپنی کے دیگر ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، ملازمین کی بحالی کا مطالبہ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن کی رینٹ اے کار کمپنی ہرٹز نے تیس ستمبر کو دفتری اوقات کے دوران نماز پڑھنے پر انہیں  نوکری سے فارغ کر دیا۔ معطل کئے گئے تمام افراد صومالی ملازمین بتائے جاتے ہیں جن میں سے بیشتر ملازمین تیس سال سے اس کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے۔
واشنگٹن میں موجود قانون کے مطابق آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی میں دس دس منٹ کے دو وقفے ہوتے ہیں۔ کمپنی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملازمین کو وقت کی پابندی قائم نہ رکھنے پر نوکری سے فارغ کیا گیا۔
دوسری جانب کمپنی کے ملازمین نے کمپنی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نوکری کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کے مذہب کا ادب اور احترام کیا جائے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین