پاکستان نے سیلاب زدگان کیلئے اسرائیلی امداد کی پیشکش مسترد کر دی

پاکستان نے سیلاب زدگان کیلئے اسرائیلی امداد کی پیشکش مسترد کر دی
pk-flood-picاسلام اباد(مركز اطلاعات فلسطین) اسرائیل نے پاکستان کو ملکی تاریخ کے تباہ کن سیلاب میں امداد کی پیش کش کی ہے، جس کا حکومت پاکستان نے اب تک باقاعدہ طورپرکوئی جواب نہیں دیا۔ صہیونی ریاست کی جانب سے اسلام آباد کو امداد کی پیش کش دراصل اسلامی دنیا کی واجد نیوکلیئر طاقت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے روسی ایڈیشن کے مطابق اسرائیلی سرکاری حلقوں نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے ذریعے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں امداد کرنے کی پیشکش کیں لیکن حکومت پاکستان نے ان کا جواب دینے میں پس و پیش سے کام لیا۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی پیشکش کا طویل عرصے جواب نہ دیا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام آباد کو اسرائیلی امداد میں دلچسپی نہیں۔
ذرائع نے یاد دلایا ہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں۔ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد اور مبنی برحق منصفانہ مسئلے کی دل و جان سے حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کے غیور عوام امداد کی صورت میں بھی اسرائیل سے تعاون کو صہیونی ریاست سے تعلقات استوار کرنے کی شروعات سمجھتے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں