افغانستان: 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 اتحادی فوجی ہلاک

افغانستان: 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 اتحادی فوجی ہلاک
nato-killed-afghanکابل (اے ایف پی)افغانستان میں اتحادی فوج نے جھڑپوں میں 20 طالبان کو ہلاک کرنیکا دعویٰ کیا ہے جبکہ پُر تشدد واقعات میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 6 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے.

خوست میں جنگجوؤں نے حملہ کر کے تین افغان بچوں کو ہلاک اور ان کی ماؤں کو شدیدزخمی کر دیا ہے۔ایساف کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اور بیان میں کہاگیا ہے کہ خوست میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والااتحادی فوجی بھی ہلاک ہوگیا تا ہم اس فوجی کی شہریت کے بارے میں فوری طو رپر کچھ نہیں بتایا گیا.
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیٹو اور افغان اتحادی فوج کے صوبہ پکتیکا میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران20 طالبان ہلاک ہوئے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران اتحادی فوجیوں نے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے علاوہ بھاری مقدارمیں ہتھیار بھی قبضے میں لے لئے.
افغان صوبائی ترجمان داؤد احمدی نے بتایا کہ صوبہ ہلمند میں افغان پولیس اہلکاروں کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے باعث چار پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں