غیر قانونی اسلحہ،بلیک واٹرز کے سابق سربراہ کیخلاف فرد جرم عائد

غیر قانونی اسلحہ،بلیک واٹرز کے سابق سربراہ کیخلاف فرد جرم عائد
blackwaterواشنگٹن (اردوٹائمز) بلیک واٹرز کے سابق صدر پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئى ہے۔

تفصیل کے مطابق امریکی سکیورٹی کمپنی بلیک واٹرز کے سابق سربراہ پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عراق اور افغانستان میں ہلاکتوں کے سلسلے میں بلیک واٹرز کے خلاف بھی چھان بین جاری ہے۔ اُس کے ملازم کچھ گارڈز پر 2007 میں اُس وقت 17 غیر مسلح عراقی عام شہریوں کو ہلاک کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس وقت وہ گارڈز بغداد میں امریکی سفارت کاروں کی حفاظت کرنے پر مامور تھے۔بعد میں ایک جج نے یہ معلوم ہونے کے بعد کہ وکلائے استغاثہ نے شہادتوں کو ٹھیک طرح نہیں سنبھالا تھا، وفاقی الزامات کو رد کردیا تھا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں