ایران: ٹرین پٹڑی سے اترگئی،7افرادجاں بحق،متعدد زخمی

ایران: ٹرین پٹڑی سے اترگئی،7افرادجاں بحق،متعدد زخمی
trainتہران(خبررساں ادارے) ایران میں ریل گاڑی پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.

حکام کے مطابق ٹرین مشہد سے تہران جارہی تھی کہ مشہد کے قریب پٹری سے اترگئی۔ٹرین میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے۔ بوگیوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبہ خراسان کے گورنر محمد رضا کاظمی کے مطابق حادثہ ٹرین کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں